پیپکو ختم، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے خود فیصلے کر سکیں گی
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت کی جانب سے پیپکو کو ختم کرنے کے بعد تمام الیکٹرک پاور کمپنیاں خود مختار ہو گئی ہیں وہ اپنے لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پانے کے لئے خود فیصلے کر سکیں گی تاہم حکومت نے کمپنیوں کو موجودہ مالی سال کے دوران مزید فنڈز دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سینٹ میں رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران تقریبا 190 ارب روپے کی بجلی چوری ہو گئی ہے۔ تاہم یہ رقم صارفین سے وصولی کے حوالے سے واپڈا حکام نے موقف دینے کی بجائے کہہ دیا کہ وہ اس معاملے کو ڈیل نہیں کر رہے ہیں جبکہ اس کے بعد این ٹی ڈی سی نے بھی موقف دینے سے انکار کر دیا ہے کہ پیپکو سے اس بارے میں موقف لیں تاہم پیپکو کا آپریشن تقریبا ختم ہو گیا۔