قرآن پاک کی بیحرمتی پر گوانتانامو کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال‘ 44 کی حالت نازک
کراچی (خصوصی رپورٹ) قرآن پاک کی بیحرمتی پر گوانتانامو کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ امت کے مطابق 12 فروری سے احتجاج کرنے والے 44 قیدی قریب المرگ ہیں۔ جیل حکام نے نماز اور تلاوت پر بھی پابندی لگا دی۔ 86 قیدیوں کو کلیئرنس کے باوجود رہائی نہیں ملی۔ امریکی وکلا نے انتظامیہ کو صورتحال کی نزاکت سے متنبہ کر دیا۔