جنرل کیانی نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، آج روضہ رسول پر حاضری دینگے
ریاض/ مکہ مکرمہ (آئی این پی+ ثناءنیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل کیانی نے بدھ کو یہاں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ آج مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔ آرمی چیف اور ان کے سٹاف نے حرم پاک میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کےلئے دعائیں کیں۔ حرم پاک میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران وہاں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو پہچان کر ان سے ملاقات کی۔ جنرل کیانی نے ریاض میں گورنر ریاض شہزادہ خالد بن بندر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عمر بن نائف بن عبدالعزیز، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان بن عبدالعزیز اور سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال، فلسطین، شام اور میانمار کی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔