محکموں کی نااہلی، پنجاب کا آدھا ترقیاتی بجٹ ہی عوام پر خرچ ہو سکا
لاہور (احسن صدیق) پنجاب میں رواں مالی سال 2012-13 میں جولائی سے فروری (8 ماہ) کے دوران صوبائی محکموں کی نااہلی کے باعث ترقیاتی بجٹ مقررہ ہدف کے مقابلے میں 53.3 فیصد کم خرچ کیا گیا۔ محکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے لئے ترقیاتی اخراجات کا ہدف ایک کھرب 73 ارب 96 کروڑ 49 لاکھ روپے مقرر کیا تھا لیکن اس کے مقابلے میں صوبائی محکمے صرف 81 ارب 32 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ کر سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل پبلک سروسز کے لئے ترقیاتی اخراجات کا ہدف 30.3 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن اس کے مقابلے میں صرف 9.9 ارب خرچ کئے جا سکے۔ پبلک آرڈر اینڈ سیفٹی افیئرز کے لئے ترقیاتی اخراجات کا ہدف 1.5 ارب روپے مقرر کیا گیا لیکن 53.3 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ اکنامک افیئرز کے لئے 67.02 ارب روپے کا ہدف تھا لیکن اس کے مقابلے میں 21.65 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے 23.3 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا لیکن 1.13 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ محکمہ ہاﺅسنگ کیلئے 17.94 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا اور اس کے مقابلے میں 34.9 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ صحت کے لئے 5.97 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا لیکن اس کے مقابلے میں 4.86 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ کلچر اینڈ ریلیجن کے لئے 44.7 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ اس کے مقابلے میں 11.9 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ تعلیم کے لئے ترقیاتی اخراجات کا ہدف 15.04 ارب روپے مقرر کیا گیا اور اس کے مقابلے میں 2.86 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ سماجی تحفظ کے لئے ترقیاتی اخراجات کا ہدف 1.56 ارب روپے تھا لیکن 21.9 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ دیگر ترقیاتی سکیموں کے لئے 33.96 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا لیکن اس کے مقابلے 6.41 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ ترقیاتی بجٹ