سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ سیل قائم
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا جو چوبیس گھنٹے سیاسی جماعتوں کی مانیٹرنگ کرے گا اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو دے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمشن آئندہ انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے صحیح انقلابی اقدامات کر رہا ہے جس میں سے مانیٹرنگ سیل کا قیام بھی ہے۔
خفیہ مانیٹرنگ سیل