• news

جاسوسی کے الزام میں قید بھارتی باشندہ چامل سنگھ انتقال کر گیا، نعش حکام کے حوالے

 لاہور (خبر نگار) سیالکوٹ سے جاسوسی کے الزام میں چند سال پہلے گرفتار ہونیوالا بھارتی باشندہ چامل سنگھ بیماری اور بڑھاپے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ اس کا جسد خاکی گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے سپرد کر دیا گیا۔ چامل سنگھ کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے گرفتار کیا تھا اور اسے ابتدائی طور پر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا اور بعدازاں لاہور جیل منتقل کر دیا گیا جہاں وہ بیمار ہوا اور پھر منشی ہسپتال میں بھی زیر علاج رہا مگر بیماری اور بڑھاپے کی وجہ سے وہ انتقال کر گیا۔ چامل سنگھ کی موت پر بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جیل میں تشدد کی وجہ سے ہلاک ہوا۔
بھارتی باشندہ

ای پیپر-دی نیشن