برمنگھم: تحریک انصاف کے متعدد عہدےدار مسلم لیگ (ن) میں شامل
لندن (پ ر) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں تحریک انصاف کے کئی کارکنوں، ڈاکٹروں اور تھنک ٹینک کے ارکان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا ہمارا انتخاب عذر تھا۔ عمران خان کو صرف فنڈز اکھٹے کرنے سے دلچسپی ہے انہوں نے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا ہم نے صرف وقت ضائع کیا ہے۔ وہ مخلص نہیں ہیں۔ تجزبہ کاروں کا کہنا ہے اقدام تحریک انصاف کیلئے دھچکا ہے۔