مقبوضہ کشمیر : ہڑتال جاری‘ پولیس فائرنگ سے نوجوان شہید‘ گورو کی میت واپس نہ کرنے پر اسمبلی میں احتجاج‘ رکن عبدالرشید کو محافظوں نے ایوان سے گھسیٹ کر باہرنکال دیا
سرینگر (این این آئی/اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے پر ضلع بانڈی پورہ کے دو درجن سے زائد نوجوانوں کے والدین کو تھانوںمےں طلب کر لیا ہے۔ بھارت کے نےم فوجی دستے سےنٹرل رےزرو پولےس فورس CRPF کے اہلکاروں نے سرےنگر مےں اےک نوجوان الطاف حسےن کو گولی مار کر شہےد کردےا۔ کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق سرےنگر کے سعد پورہ علاقے مےں الطاف حسےن اپنے والد کے ساتھ جارہے تھے کہ سی آر پی اےف اہلکاروں نے ان پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جسے دونوں باپ بےٹے زخمی ہو گئے ۔ ہسپتال پہنچنے پر الطاف حسےن جاں بحق ہوگئے۔ افضل گورو اور مقبول بٹ کے جسد خاکی کی واپسی کے لئے مقبوضہ کشمےرمیں مکمل ہڑتال کی گئی۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بائیسویں اجلاس سے کشمیری نمائندے الطاف حسین وانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کشمےری نوجوان افضل گورو کے کی باقیات واپس نہ کرنے کے بھارتی اعلان پر مقبوضہ کشمےر اسمبلی مےں اپوزےشن جماعتوں نے احتجاج اور بھارتی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی جس پر سپیکر نے ممبر اسمبلی انجینئر عبدالرشید کومارشلوں نے ایوان سے گھسیٹ پر باہر نکلوا دیا۔ تفصےلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے کے بےان کہ افضل گورو کی لاش ورثاءکو واپس نہےں دی جائےگی پر ایوان نے مختلف سیاسی پارٹیوں احتجاج اور حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ ثناءنیوز کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چےئرمےن سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی غلامی سے نکل کر خوشحال ہونے کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے نتیجہ خیز کردار ادا کر سکتا ہے۔ بھارت کبھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا۔ افغانستان کے راستے پاکستان کی بتاہی کے کئی منصوبے ترتیب دے چکا ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی خارجہ پالیسی کے تابع ہیں ،نائن الیون کے بعد ایران، پاکستان، افغانستان یک زبان ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے کے محمد افضل گورو کے جسد خاکی کے حوالے سے بیان کو آمرانہ سوچ اور نخوت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کے تخت پر بیٹھے سیاستدان جموں و کشمیر کے عوام کو فوجی طاقت، دھونس اور دباﺅ کے ذریعے مرعوب کرکے من مانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔