لاپتہ افراد کمشن نے مزید 19 افراد کا سراغ لگا لیا
اسلام آباد (ثناءنیوز) لاپتہ افراد کمیشن نے فروری 2013 ءمیں کارروائی کرتے ہوئے مزید19 لاپتہ افرادکا سراغ لگایا ہے، لاپتہ افراد کے کل کیسز کی تعداد 999 ہو گئی ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کمیشن نے فروری میں اسلام آباد اور لاہورمیں کارروائی کی۔ یکم جنوری 2011 سے 28 فروری 2013 تک کمیشن کو 861 نئے کیس موصول ہوئے اور لاپتہ افراد کے کل کیسز کی تعداد 999 ہوچکی ہے۔
سراغ لگا لیا