نئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی غیر آئینی ہے، الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں: اعتزاز
اسلام آباد (اے پی اے + آئی این پی) سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی غیرآئینی ہے، صدر کی منظوری کے بغیر الیکشن کمشن کاغذات نامزدگی نہیں چھپوا سکتا، صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون سے مبرا کوئی ادارہ نہیں الیکشن کمشن کے اس اقدام سے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس سے الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ سپریم کورٹ انتخابات کے التوا کا جواز تلاش کر سکتی ہے۔ وہ بدھ کے روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہئے اور آئین اور قانون کے مطابق قدم بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں پر چوروں اور ڈاکوﺅں کو تحفظ دینے کا الزام تکلیف دہ ہے۔
اعتزاز