• news

ہڑپہ : کراچی سے پشاور جانیوالی خیبر میل ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، تمام مسافر محفوظ

چیچہ وطنی (اے پی پی) ہڑپہ کے قریب کراچی سے پشاور جانیوالی خیبر میل ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس سے ڈاو¿ن کے ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹو ڈاو¿ن خیبر میل ایکسپریس معمول کے سفر پر رواں تھی کہ ہڑپہ سے گزرتے وقت اسکی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس پر ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا اور تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے،حکام نے بتایا کہ انجن سے تیسری بوگی کا ایک پہیہ فنی خرابی کے باعث پٹڑی سے اترگیا اب ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے اپ کے ٹریک کو استعمال میں لایا جارہا ہے، خانیوال سے امدادی ٹرین نے موقع پر پہنچ کر ٹریک کو کلیئر کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔
بوگی /اتر گئی

ای پیپر-دی نیشن