لیوی ٹیکس کا نفاذ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نہیں ہو سکتا: جسٹس جواد
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ لیوی ٹیکس کا نفاذ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نہیں بلکہ صرف ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ انور کمال کو عدالتی معاون مقرر کر دیا‘ انور کمال کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 77 کی تشریح کی ضرورت ہے‘ انہیں کچھ مہلت دی جائے۔
جس پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس جواد