• news

طالبہ صبا نے زیورات لوٹنے کا خود اقبال جرم کیا: پولیس

لاہور (نامہ نگار) خاتون ڈکیت گےنگ کی گرفتار رکن بی کام کی طالبہ صباءکے حوالے سے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور چوہدری شفیق گجر نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی اسلام پورہ شمس درانی موقع پر موجود تھے جب مدعیوں نے ملزمہ صبا کو شناخت کیا اور سات طلائی چوڑیاں بھی اس کے قبضے سے بر آمدکےں۔ ڈی ایس پی اسلام پورہ شمس درانی نے کہا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد صبا کو نامزد ملزمہ لکھا گیا ہے صبا نے خود بھی اقبال جرم کیا تھا کہ اسے ساتھی لڑکے نے لالچ دیا کہ مدعیہ کے گھر میں بہت زیادہ زیورات ہیں جس پر وہ ڈکیتی پر راضی ہوگئی۔
طالبہ

ای پیپر-دی نیشن