صدر ، وزیراعظم کےساتھ پرانی گاڑیوں کی درآمد کیلئے مشاورت کی جائیگی: سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کےساتھ پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت لینے کیلئے مشاورت کی جائیگی۔آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ گاڑیوں کی درآمد پر پانچ سال سے عائد ریگولیٹری ڈیوٹی درست نہیں اسے ختم کرنے کےلئے ایف بی آر کےساتھ کام کریں گے۔وزیر خزانہ نے ملکی بندر گاہوں پر کھڑی پانچ سال پرانی 400گاڑیوں کو کلیئر کرنے کی اجازت بھی دےدی ہے۔ آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ایچ ایم شہزاد نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے گاڑیاں درآمد کرنےوالوں کو کمرشل امپورٹر قرار دینے کی تجویز بھی منظور کرلی ہے ۔
گاڑیوں کی درآمد