افغانستان : خودکش حملہ‘ سپیکر کے والد اور دو بھائیوں‘ پوتے سمیت سات ہلاک
کابل (اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں خودکش حملے میں سپیکر افغان پارلیمنٹ کے والد اور دو بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سپیکر پارلیمنٹ کا پوتا بھی شامل ہے۔ شمالی پامیر زون کے ترجمان لال محمد احمد زئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی شام صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں بزکشی میچ کے دوران خودکش حملہ کیاگیا جس میں سپیکر افغان پارلیمنٹ عبدالرﺅف ابراہیمی کے والد اور دو بھائی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سپیکر پارلیمنٹ کا بھائی قیوم ابراہیمی بھی شامل ہیں جو ضلعی پولیس سربراہ تھے۔ دریں اثناءنیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے دارالحکومت کابل میں ایک خودکش حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ این ڈی ایس حکام نے بتایا کہ جھڑپ میں پانچ طالبان شہید ہو گئے۔
افغانستان