• news

نوازشریف منتشر عوام کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:میاں مرغوب


لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمدنے کہا ہے کہ زرداری حکومت نے آئینی مدت پوری کرلی مگراپنے اقتدار کے پانچ برسوں میںایک بھی وعدہ پورا نہیںکیا۔ اقتدارکیلئے ملک توڑنے والے نہیں میاں نوازشریف منتشرعوام کوجوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ زرداری دورحکومت پاکستان اورپاکستانیوں کیلئے ناامیدی، بدعنوانی، بدامنی اور اندھیروں کا دور تھا۔ ان کے پانچ برس پاکستان اور پاکستانیوں کو پانچ دہائیاں پیچھے لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن