• news

الیکشن کمشن آزاد ہے خودمختار نہیں:صاحبزادہ فضل کریم


لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ 62، 63 پر عمل ہو گا تو الیکشن کو شفاف مانا جائے گا، چیف جسٹس اصغر خان کیس پر عمل نہ ہونے کا نوٹس لیں، تمام سیاسی پارٹیاں اور حکومت الیکشن کمشن کی خودمختاری تسلیم کریں، گیس منصوبے پر پاکستان اور ایران کے صدور کا دوٹوک مو¿قف خوش آئند ہے، امریکی دباﺅ قبول نہ کرنے کا عزم قابل تحسین ہے، مسیحوں کے گھر جلانے والے خدا اور قانون کے مجرم ہیں۔ الیکشن کمشن بدعنوان عناصر کا انتخابی عمل میں داخلہ روکے۔ پوری قوم الیکشن کمشن کا ساتھ دے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ الیکشن کمشن آزاد ہے، خودمختار نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن