مینوفیکچرنگ کے شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ
اسلام آباد ( آئی این پی)بینکوں کی جانب سے مینو فیکچرنگ کے شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوگیا جبکہ چھ ماہ میں ایک کھرب بیس ارب روپے کے نئے قرض دئیے گئے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں ساڑھے آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر کے اختتام پر مینوفیکچرنگ شعبے کے قرضوں کی مالیت پندرہ کھرب دس ارب روپے سے زائد ہوگئی۔مینوفیکچرنگ میں سب سے زیادہ قرض ٹیکسٹائل ، فوڈ ، کیمیکل کے شعبوں کو دئیے گئے۔