سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ تاجروں کے 8 ارب 14 ارب کروڑ سے زائد ڈوب گئے
کراچی+لاہور (کامرس ڈیسک + کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 112.41 پوائنٹس کی کمی سے 17760.44 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 157.59 پوائنٹس کی کمی سے 14324.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 112.41 پوائنٹس کی کمی سے 17760.44 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 157.59 پوائنٹس کی کمی سے 14324.92 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 66.10 پوائنٹس کی مندی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 163.99 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر 322 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 104 کمپنیوں کے حصٍص کی قیمتوں میں تیزی، 192 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 11 ہزار 940 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 14 کروڑ 46 لاکھ 84 ہزار 239 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 44 کھرب 36 ارب 41 کروڑ 43 لاکھ 45 ہزار 404 روپے سے کم ہو کر 44 کھرب 26 کروڑ 99 لاکھ 66 ہزار 731 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 85 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 19 لاکھ 27 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 99کمپنیوں کا کاروبار ہوا، 9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 25کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 27.14پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4199.59 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 39لاکھ 92ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 39لاکھ 81ہزار 300حصص کا لین دین ہوا تھا۔