• news

محکمہ زراعت سفید مکھی اور ملی بگ کی تلفی کیلئے بھرپور مہم چلا رہا ہے: ترجمان


لاہور (پ ر) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کا شعبہ پیسٹ وارننگ سفید مکھی اور ملی بگ کی تلفی کے لئے پر زور مہم چلا رہا ہے جس کے تحت بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کی موجودگی کی صورت میں فیلڈ سٹاف کی مدد سے سفید مکھی کا فوری تدارک کروایا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت کپاس پر سفید مکھی اور کاٹن لیف کرل وائرس (CLCV) کے کنٹرول اور تدارک کے لئے 23 فروری 2013 ء سے باقاعدہ آگاہی مہم کا آغاز کر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن