• news

نیاپاکستان تعمیرکرنا نوازشریف کاویژن اورمشن ہے:صائمہ شہزادی

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنمااورسابق ٹکٹ ہولڈرصوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ نیاپاکستان تعمیرکرنا میاں نوازشریف کاویژن اورمشن ہے۔ میاں شہبازشریف کی شبانہ روزمحنت اورخدمت سے پنجاب میں مثبت تبدیلی آئی ،میاں نوازشریف کی قیادت میں پوراپاکستان بدلے گا۔مسلم لیگ (ن) کے منشورمیں پاکستان کے قومی مفادات سے وابستہ تمام اہم شعبہ جات اور ایشوزپرفوکس کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن