• news

بادامی باغ واقعہ پاکستان کو بدنام کرنےکی سازش ہے:قمر الزمان بابر

لاہور (خبرنگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین قمرالزمان بابر نے کہا ہے بادامی باغ واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے۔ ہمارے دین نے اقلیتوں کے حقوق کو جس قدر تحفظ دیا ہے کسی دوسرے مذہب نے ان کو اس قدر حقوق نہیں دیئے۔ پاکستان کا آئین بھی اسلامی اصولوں کے مطابق ہر شہری کے جان، مال اور دیگر حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ علما کرام اور معاشرے کے سلجھے ہوئے طبقے نے اس موقع پر مثالی کردار ادا کیا ہے۔ بطور مسلمان اور پاکستانی ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہم ملک کو ترقی اور سلامتی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اجلاس میں شیخ نورحسین، چودھری لیئق، امجد عبید، وقار احد، آغا شوکت، ارشاد عالم، خالد محمود، اعجاز، جاوید منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن