حکومت پنجاب کے افسروں کے تبادلے وترقیاں
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 6 افسران کے تبادلوں، ترقیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ یوسف نسیم کھوکر سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر وہیں تعینات رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ شجاعت علی سیکرٹری انڈسٹری کو گریڈ 21 میں ترقی کے بعد وہیں تعینات رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ عثمان علی اے سی قائد آباد اور طارق علی پولیٹکل اسسٹنٹ ڈی جی خان کے تبادلے کے احکامات کینسل کر دئیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال کوٹ لکھپت کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں دوسال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر غلام مصطفے پروفیسر ڈی جی خان میڈیکل کالج کو پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج تعینات کر دیا گیا ہے۔