• news

20 یورپی ممالک کیلئے ویزا، سفیر وزیراعظم کی درخواست پر حیرت زدہ ہو گئے

 اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے یورپی سفیروں سے ملاقات کے دوران ایک اہم ملک کے سفیر سے اپنے اور اہلخانہ کیلئے شنگن ویزے کا مطالبہ کیا جس پر وہ حیرت زدہ رہ گئے تاہم سفیر نے مسکراتے ہوئے وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ یورپی سفیروں اور سفارتکاروں کے وفد نے کچھ روز قبل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں آئندہ انتخابات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جب یہ سفیر واپس جانے لگے تو وزیراعظم نے ان میں سے ایک اہم سفیر سے درخواست کی کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو شنگن ویزا دیا جائے جو بیس کے قریب یورپی ممالک کیلئے موثر ہوتا ہے اس پر وہ سفیر حیرت زدہ رہ گئے تاہم انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ”عزت مآب وزیراعظم یہ کوئی مسئلہ نہیں“۔ اس طرح اس سفیر نے وزیراعظم کو اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا اور کہا کہ نہ صرف ان کیلئے بلکہ اہلخانہ کیلئے بھی یہ ویزا دیا جائے گا۔
ویزا

ای پیپر-دی نیشن