فیول ایڈجسٹمنٹ : نیپرا نے جنوری کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(خبرنگار) نےپرا نے جنوری کے لئے ماہانہ فےول پرائس اےڈجسٹمنٹ کی مد مےں بجلی کی قےمت مےں 1روپےہ 55 پےسے فی ےونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ صارفےن سے فوری طور پر اضافے کی رقم وصول نہےں کی جائے گی وصولی کا شےڈول اسلام آباد ہائی کورٹ سے تفصےلی فےصلہ آنے کے بعد جاری کےا جائے گا۔ سنٹرل پاور پرچےز اےجنسی نے نےپرا مےں درخواست دےتے ہوئے موقف اختےار کےا ہے کہ جنوری کے لئے رےفرنس فےول لاگت 8روپے 95پےسے فی ےونٹ تھی جبکہ جنوری مےں اصل لاگت 10روپے 55پےسے فی ےونٹ رہی، اضافہ کے ای اےس سی کے علاوہ ملک بھر کی بجلی کی تقسےم کار کمپنےوں پر لاگو ہوگا۔ نےپرا کے مطابق گےس اور پن بجلی کی پےداوار مےں کمی نرخوں مےں اضافے کا باعث بنی۔ درےن اثناءنےپرا نے اےران سے خرےدی جانے والی بجلی کے معاہدے کی تفصےلات اور حبکو پاور پلانٹ کو بونس اور سٹارٹ اپ کی مد مےں کروڑوں روپے کی ادائےگےوں کی تفصےلات بھی طلب کرلےں ہےں۔
بجلی/اضافہ