آئی سی سی انٹر کانٹیننٹل کپ، افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو اننگز اور 5 رنز سے ہرا دیا
ابوظہبی (اے پی پی) آئی سی سی انٹر کانٹیننٹل کپ چار روزہ میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو اننگز اور 5 رنز سے ہرا دیا۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 145 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی۔ عزت اللہ دولت زئی کو میچ میں عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔