ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی
بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ زمبابوے نے پہلی اننگز میں 211جبکہ دوسری اننگز میں 107 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 307 جبکہ دوسری اننگز میں 12 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈین شیلنگفورڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔