• news
  • image

لاہور ہائیکورٹ نے غازی علم دین شہید کے مقدمہ کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے غازی علم الدین شہید کیس ری اوپن کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ ہ سماعت پر غازی علم الدین کے مقدمہ کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار امتیاز قریشی کے وکیل ڈاکٹر فاروق حسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1929میں لاہور ہائیکورٹ کے دو انگریز ججوں نے غازی علم الدین شہید کے خلاف راجپال قتل کیس کی سماعت کر کے بدنیتی اور تعصب پر مبنی فیصلہ سناتے ہوئے غازی علم الدین شہید کو موت کی سزا سنائی۔ عدالت نے اس کیس میں ناکافی گواہوں اور ثبوت نہ ہونے کے باوجود فیصلہ سنایا۔کیس میں ان محرکات اور واقعات کو مد نظر نہیں رکھا گیا جو اس وقوعہ کی بنیاد بنے ۔راجپال نے حضرت محمد کی شان اقدس میں گستاخی کر کے ایک نا قابل معافی جرم کیا۔انگریز ججوں نے قائداعظمؒ کی طرف سے بطور وکیل صفائی دیئے گئے دلائل کو بھی مد نظر نہیں رکھا۔


ریکارڈ طلب

epaper

ای پیپر-دی نیشن