چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیالکوٹ میں خاتون کے اغوا کا نوٹس لے لیا، ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے سیالکوٹ میں ایک خاتون کے اغوا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیشن جج کو ہدایت کی ہے وہ معاملے کی ایک ہفتے میں رپورٹ مرتب کر کے عدالت کے روبرو پیش کریں۔ فاضل چیف جسٹس نے یہ نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا ہے۔