ذکاءاشرف کے کہنے پر کسی کا قرضہ معاف نہیں کیا گیا : ترجمان زرعی ترقیاتی بنک
لاہور (پ ر) بنک کے تمام معاملات سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعدوضوابط کے مطابق انجام دئیے جاتے ہیں۔ زرعی ترقیاتی بینک کے ترجمان کی جانب سے خصوصی طور پر عوام الناس اطلاع کیلئے بتایا گیا ہے کہ بینک نے چودھری ذکاءاشرف یا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کسی بھی ممبر کی ہدایت پر کوئی قرضہ معاف نہیں کیا۔