• news
  • image

ہربنس پورہ : 25 سالہ خانسامے نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

لاہور (نامہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں 25 سالہ خانسامے نے نامعلوم وجوہات پر خود کو رائفل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا کر ورثاءکو اطلاع کر دی ہے۔ کہروڑپکا لودھراں کا رہائشی حافظ قاری الیاس رحمان گارڈن سوسائٹی میں واقع ایک پراپرٹی کے آفس میں بطور خانسامہ کام کرتا تھا۔ الیاس نے پراپرٹی کے آفس میں رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن