جمشید دستی نے پیپلز پارٹی چھوڑ دی‘ حنا کھر کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ جمشید دستی نے کہا ہے کہ وہ مظفر گڑھ این اے177 اور 178 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ یوسف رضا گیلانی اور حنا ربانی کھر نے جس منصوبے کا افتتاح کیا اس کا وجود ہی نہیں ہے۔ حنا ربانی کھر اور ان کے والد نے 2010ء کے الیکشن میں میری مخالفت کی تھی۔ میں نے 2010ء کے ضمنی انتخابات میں پارٹی قیادت کو بتا دیا تھا کہ حنا ربانی کھر کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔
جمشید دستی