شاہ زیب قتل کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر کا اچانک تبادلہ، شاہ رخ کے گاﺅں کا تعینات
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شاہ زیب قتل کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ جتوئی کے آبائی گاﺅں سے تعلق رکھنے والے مظفر سولنگی کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا گیا اور شاہد آرائیں کو چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیس کے تفتیشی افسر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان سے قریبی رابطے کے باعث استغاثہ کو شدید نقصان ہو سکتا ہے۔
پراسیکیوٹر تبدیل