• news
  • image

پاکستان میں دہشت گردی کی تربیت لینے کا الزام، 3 برطانوی مسلمانوں پر فرد جرم عائد

لندن (اے ایف پی) برطانوی عدالت نے پاکستان جا کر دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے الزام میں نومسلم سمیت تین برطانوی مسلمانوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ تینوں ملزموں نومسلم 29سالہ رچرڈ ڈارٹ 21سالہ عمران محمود اور 26سالہ جہانگیر عالم کو بذریعہ ویڈیو لنک اولڈ بیلے کی سنٹرل کریمنل کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ تینوں پر عائد الزامات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے لئے پاکستان کا سفر کیا۔ دہشت گردی کے ارتکاب کے لئے بیرون ملک گئے اور پھر وہاں پاکستان کے سفر دہشت گردی کی تربیت و آپریشنل سکیورٹی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ تینوں کو جولائی 2011ءمیں گرفتار کیا گیا تھا۔
فرد جرم

epaper

ای پیپر-دی نیشن