کشیدگی کے باوجود پاکستان سے قریبی تجارتی تعلقات چاہتے ہیں: بھارت
واشنگٹن (دی نیشن رپورٹ) کشیدگیوں کے ماحول کے باوجود بھارت پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بھارتی سفیر نیروپمارا¶ نے کہا کہ پاکستان کے راستے افغانستان سے تجارت سے علاقے میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کشیدگی کا ذکر کئے بغیر کہا کہ اختلافات جو بھی ہیں بھارت اور پاکستان دونوں ہمسائے ہیں اور وہ ایک دوسرے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔
بھارت / تجارت