اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان آج کوریا کا مقابلہ کرے گا‘ کپتان عمران نے شکست کا ملبہ گول کیپر پر ڈال دیا
ایپوہ (نیوز ایجنسیاں) سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور کوریاکے درمیان ہاکی میچ (آج) ہفتہ کھیلا جائےگا۔ شیڈول کے مطابق 16مارچ کو پانچواں میچ کوریا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشنز کے لئے میچز 17مارچ کو کھیلے جائیں گے۔پاکستانی ٹیم میں محمد عمران (کپتان) کے علاوہ گول کیپر عمران بٹ، عمران شاہ، فل بیک محمد عرفان سینئر، محمد عتیق ہاف بیک رضوان جونیئر، فرید احمد، عامر شہزاد، محمد توثیق، تصور عباس، شفقت رسول، محمد عمران جونیئر، کاشف علی اور عرفام جونیئرشامل - واضح رہے کہ پاکستان کو ایک میچ میں فتح اور دو میچوں میں شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں میں شکست اور ایک جیت ہوئی چوتھا میچ برابر رہا جس کے باعث پاکستان ٹورنا منٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران گول کے مواقع ضائع کرنے کی وجہ سے ہم جیت سے محروم رہے۔ ملائشیا کے خلاف بھی پاکستان ٹیم نے چار یقینی گول کے چانس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ گول کیپر کی کارکردگی ٹورنامنٹ میں اچھی نہیں رہی۔ ہاکی ٹیم آخری لیگ میچ میں آج جنوبی کوریا کے مدمقابل ہوگی۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میںگزشتہ روزآرام کا دن تھا، پاکستان ہاکی ٹیم آج آخری لیگ میچ میں جنوبی کوریا کے مدمقابل ہوگی۔ ایپوہ میں جاری ایونٹ میںآج 3 میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دو پہر ایک بجے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے چار چار میچز کے بعد چار ہی پوائنٹس ہیں۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ تیسرا میچ میزبان ملائیشیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور ملائشیا اب تک 8، 8 پوائنٹس کے ساتح سرفہرست ہیں، دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کے 6 جبکہ گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے صرف 3 پوائنٹس ہیں۔