شہبازشریف کی مسیحی ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 26مارچ کو ادا کرنے، ریسکیو 1122کی گاڑیوں کو فوری ایندھن کی فراہمی کی ہدایت
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایسٹر کے موقع پر پنجاب کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ مارچ کی تنخواہیں اور پنشن یکم اپریل کی بجائے 26مارچ کو قبل از وقت ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی گاڑیوں میں ایندھن کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایندھن کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔