• news

پبلک سروس کمشن کے 3 نئے ممبران کی تقرری سمیت متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے


لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے پبلک سروس کمشن کے 3 نئے ممبران کی تقرری سمیت متعدد افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گریڈ 21 کے ریٹائرڈ آفیسر محسن رضا کو ممبر پنجاب سروسز ٹربیونل تعینات کیا گیا ہے، وہ رائے اعجاز علی ممبر پی ایس ٹی کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر 29 جون 2013ءکو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ سہیل احمد کو 3 سال کے کنٹریکٹ پر ممبر پنجاب سروس کمشن لگایا گیا ہے جس کا اطلاق صفدر جاوید سید کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر 6 اپریل 2013ءسے ہو گا۔ اسلم ترین سابق سی سی پی او لاہور کو تین سال کیلئے ممبر پنجاب سروس کمشن، شوکت حیات درانی ممبر پبلک سروس کمشن لگایا گیا ہے، وہ پرویز راٹھور کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر 20 مئی 2013ءسے کام شروع کریں گے۔ طارق منظور اسسٹنٹ کمشنر مری کو او ایس ڈی لگایا گیا ہے، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طارق فیروز اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کو اسسٹنٹ کمشنر مری لگایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن