ہم ساتھ نہ دیتے تو پی پی حکومت 4ہفتے بھی نہ چلتی: الطاف حسین
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم ساتھ نہ دیتے تو ملک میں جمہوری عمل جاری نہ رہتا۔ پی پی نے دوست کو چھوڑ کر بھتہ مافیا کو گلے لگا لیا۔ جمہوری دور کے لئے ایم کیو ایم رہنماﺅں، کارکنوں اور خود میں نے خون کے گھونٹ پئے۔ پی پی نے جمہوری عمل کے لئے غیرمشروط تعاون اور کوششوں کی قدر نہیں کی اور دوست کو چھوڑ کر بھتہ خوروں اور پرچی مافیا کو گلے لگا لیا۔ ایم کیوایم ساتھ نہ دیتی تو پی پی چار ہفتے پورے نہیں کر سکتی تھی۔ پی پی نے معصوم افراد کے گلے کاٹنے والے جرائم پیشہ عناصر کو گلے لگا لیا۔