• news

حج کرپشن کیس : ایسا حکم جاری نہیں کریں گے جس سے ایف آئی اے کی تفتیش میں رکاوٹ ہو: چیف جسٹس

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) حج کرپشن کیس کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ زین سکھیرا اور سابق ڈی جی حج راﺅ شکیل کی تقرری میں سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی ملوث ہیں۔ سرکاری ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے کہا کہ تقرری کی مجاز اتھارٹی وزیراعظم ہوتے ہیں۔ اسماعیل قریشی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کرینگے جس سے ایف آئی اے کی تفتیش میں رکاوٹ ہو۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن