عوام کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا، حنا ربانی کھر
مظفر گڑھ (نوائے وقت نیوز) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع صر ف عوام کی وجہ سے ملا۔ یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان ان کا ملک ہے جنہوں نے قربانیاں دیں۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ کس کی کیا نیت ہے۔ دنیا کی بڑی بڑی جگہوں میں خطاب کیا مگر کہیں بھی اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی یہاں خطاب کرتے ہوئے ہو رہی ہے۔