صاحبزادہ فضل کریم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمشن میں درخواست جمع کرا دی: محفوظ شاہ
لاہور (این این آئی) سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) کے چیئرمےن پےر سےّد محفوظ شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی رجسٹرےشن کے سلسلہ مےں صاحبزادہ فضل کرےم اور حاجی حنےف طےّب نے الےکشن کمےشن اور کو دھوکہ دےا ہے‘ سنی اتحاد کونسل 8 جماعتوں پر مشتمل اےک اتحاد تھا جس مےں غےر سےاسی، مذہبی اور تعلےمی جماعتےں شامل تھے، ان سب کی مشاورت کے بغےر اتحاد کو صرف اےک جماعت ظاہر کرکے رجسٹرےشن کرانا سنی اتحاد کونسل کے قےام کے بنےادی مقاصد کے خلاف ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ان دونوں کو عہدوں سے برطرف کر دےا تھا اور علماءمشائخ کی بھرپور تائےد و حماےت سے مجھے کونسل کا نےا صدر بناےا گےا تھا لےکن افسوس کے بعض مخصوص سےاسی‘ ذاتی و مالی مفادات کے لئے صاحبزادہ فضل کرےم‘ حاجی حنےف طےب کے مشوروں سے اہلسنت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور نظام مصطفی کے نفاذ کی منزل سے دور کرنے مےں مصروف ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک مےں سنی اتحاد کونسل کے نشان پر الےکشن لڑنے کے لئے اےک بھی امےدوار ان کے پاس نہےں ہے۔ ےہ لوگ مولانا شاہ احمد نورانی‘ مولانا عبدالستار خان نےازی سے بھی دھوکہ کرتے رہے اور اہل سنت کی گروپ بندی کرتے ہوئے انتشا ر کا باعث بنتے رہے۔