• news

پاک فوج کا اعلیٰ مقام نظم و ضبط، حب الوطنی کے مرہون منت ہے: آرمی چیف

راولپنڈی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کا اعلیٰ مقام اس کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ قیادت، وفاداری، نظم و ضبط اور حب الوطنی کی مرہون منت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے یہ بات جمعہ کو اوکاڑہ گیریژن میں پہلی پنجاب رجمنٹ کے قیام کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر کہی۔ آرمی چیف نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فوج کے تمام افسر اور جوان سروس کے اندر اعلیٰ مہارت کی روایات برقرار رکھنے کے لئے پرعزم نہ ہوں اس طرح کے بلند معیارات راتوں رات حاصل نہیں ہو سکتے۔ بعد میں آرمی چیف کو ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی پہلوﺅں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس سے قبل کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عابد پرویز اور کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے چیف آف آرمی سٹاف کا خیرمقدم کیا۔

ای پیپر-دی نیشن