• news
  • image

نامزدگی فارم بنانے والے جج کیا خود ان شرائط پر پورے اترتے ہیں؟ فضل الرحمان

اسلام آباد (اے پی اے + آئی این پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر فوج سے کھل کر بات کرنے کو تیار ہیں اور صدر مملکت کے تحفظات بھی دور کئے جاسکتے ہیں‘ الیکشن کمشن یا ججوں نے امیدواروں کیلئے جو نیا نامزدگی فارم بنایا ہے کیا وہ خود بھی ان شرائط پر پورا اترتے ہیں، پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے میاں شاکر اللہ جان پر اتفاق رائے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی نے بحران پیدا کیا ہے اور جے یو آئی (ف) صوبے کو بحران سے نکالے گی، بظاہر ملک میں انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہمیشہ صراط مستقیم کے راستے پر چلی ہے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) میں اتحاد کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے تاہم ابھی باقاعدہ طے نہیں ہوا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے یا اتحاد کیا جائے ، طریقہ کار ابھی طے ہونا باقی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کا چیپٹر بند ہوگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا انتخابی نشان بند کتاب ہی چاہئے الیکشن کمشن میں کچھ لوگوں کو یہ بند کتاب کا نشان چبھتا ہے الیکشن کمشن کو غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ الیکشن کمشن حکام خود بھی 62 ، 63 پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔
فضل الرحمان

epaper

ای پیپر-دی نیشن