• news
  • image

نگران حکومت کے معاملات پر اتفاق کیلئے وزیراعظم نے جمعہ کو خطاب مو¿خر کیا

اسلام آباد (عترت جعفری) وزیراعظم راجا پرویز اشرف مرکز اور صوبوں میں نگران حکومتوں کے قیام کے لئے ناموں پر اتفاق رائے اور ایک ہی دن انتخابات کے لئے آج ایک اور کوشش اس وقت کریں گے جب پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وزیراعظم سے ایوان وزیراعظم کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے اور اکٹھے الوداعی لنچ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو اس امید میں24 گھنٹے کے لئے م¶خر کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزراءاعلیٰ کی ایوان وزیراعظم میں موجودگی کے نتیجہ میں وفاق اور پنجاب میں نگران حکومت کے لئے موزوں شخصیات پر اتفاق رائے ہو جائے۔ گزشتہ روز بھی وزیراعظم کی تقریر کی ریکارڈنگ کے لئے ٹیلی ویژن کے آلات پی ایم ہا¶س آ گئے تھے تاہم بعد میں ریکارڈنگ کا ارادہ ترک کردیا گیا اور وزیراعظم آج کسی وقت تقریر ریکارڈ کرائیں گے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی آئینی طور پر منتخب وزیراعظم کی حیثیت ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی تاہم وہ نگران وزیراعظم کے حلف اٹھانے تک وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ تاہم یہ سلسلہ زیادہ سے زیادہ 24 مارچ تک چل سکتا ہے۔ اپوزیشن اور حکومت میں اتفاق رائے کی صورت میں نگران وزیراعظم کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔
وزراء اعلیٰ

epaper

ای پیپر-دی نیشن