جوزف کالونی واقعہ، ہزارہ برادری کا قتل عام حکومت کی ناکامی ہے: ایکس سروس مین
راولپنڈی (اے پی اے) سابق عسکری قیادت (ایکس سروس مین ایسوسی ایشن) نے جوزف کالونی لاہور کے واقعے پر شدید غم و غصہ ظاہر کرتے ہوئے اُسے حکومت کی نااہلی قراد دیا ہے۔ انھوں نے اُسے گوجرہ کے سانحے کا تسلسل قراد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے واقعات روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے جبکہ علماءکرام مذہبی رواداری، امن اور محبت کا پیغام پھیلائیں۔ یہ بات گزشتہ روزپاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن (پیسا)کی ایگزیکٹو کونسل کے خصوصی اجلاس میں کی گئی۔ سابق عسکری ماہرین نے صدر کی منظوری کے بغیر کاغذات نامزدگی کی چھپائی کے فیصلہ پرالیکشن کمشن کے حوصلہ اور سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمشن کی حمایت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے بعض اخبارات اور چینلز کی جانب سے فوج کے خلاف مہم چلانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی نظریاتی اور حغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ضامن ادارہ جس کے ہزاروں جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں کے خلاف سازش ہے۔ان ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کی اکثریت پاک فوج کو ملک کا حقیقی محافظ سمجھتے ہیں۔ پیسا ممبران نے کہا کہ مشرف نے آئین پامال کیا اور کارگل آپریشن، لال مسجد، محترمہ بے نظیر بھٹو اور سردار اکبر بگٹی کی شہادت کے زریعے بد نامی کا سبب بنے۔ مشرف کو ایک شہری کی حیثیت سے پاکستان آنے کا حق ہے مگر انھیں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا۔ سابق عسکری قیادت نے فیصلہ کیا کہ جلد ہی ایک اخباری کانفرنس کے زریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر کے توڑنے کی سازش والی قوتوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔
ایکس سروس مین