• news
  • image

قومی اسمبلی کی تحلیل پر نئے صوبے کے قیام کا آئینی بل بھی داخل دفتر

اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی کی تحلیل پر پنجاب میں ”صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب“ کے قیام کا آئینی بل ”لیپس“ (داخل دفتر) ہو گیا۔ اب نئی پارلیمنٹ کو ازسرنو اس معاملے پر کام کرنا ہو گا صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے سینٹ نے 6 مارچ 2013ءکو آئین میں 24ویں ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا اور اگلے روز اسے قومی اسمبلی کو بھجوا دیا تھا تاہم حکومت کو ایوان میں دوتہائی ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات درپیش رہیں جس کے باعث 24ویں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش نہ ہو سکا اب قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی نئے صوبے کے بارے میں 24ویں آئینی ترمیم سمیت تمام زیر التوا بزنس داخل دفتر (لیپس) ہو گیا ہے۔
داخل دفتر

epaper

ای پیپر-دی نیشن