• news
  • image

وطن کے لئے جان یا اعضا سے بڑی قربانی نہیں ہو سکتی: آرمی چیف

اسلام آباد (اے پی پی + آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گذشتہ روز یہاں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا اور خصوصی طور پر ڈیزائن کئے گئے سپورٹس سنٹر میں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کیلئے تیسرے سالانہ سپورٹس ڈے کا افتتاح کیا۔ آئی ایس بی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان زخمی ہیروز کیلئے کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے دوران ان کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی جس سے انہیں ایک بار پھر ایک مفید شہری کے طور پر معاشرے کا حصہ بننے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا اپنی جان یا اعضاءکے نذرانے سے بڑھ کر مادر وطن کیلئے کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔ آن لائن کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاک فوج کے جوانوں کی جرا¿ت اور عزم قابل تحسین ہے جو ملک کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
آرمی چیف

epaper

ای پیپر-دی نیشن