ناصر اسلم انصاف نہیں کر سکیں گے‘ان کے بہنوئی کے قتل میں زرداری کو ملوث کیا گیا تھا:کائرہ
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے مسلم لیگ (ن)کی جانب سے نگران وزیر اعظم کےلئے دیئے گئے جسٹس ریٹائر ڈ ناصراسلم اور رسول بخش پلیجو کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم پیپلز پارٹی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکیں گے ¾ نگران وزیر اعظم کے لیے دئیے گئے ناموں میں تبدیلی ہو سکتی ہے ¾کوشش ہے معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس نہ جائے ¾ حکومت اور اپوزیشن نگران وزیراعظم پر اتفاق کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جسٹس (ر)ناصر اسلم زاہد کے نام پر تحفظات ہیں،وہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں کر سکیں گے ،ان کے بہنوئی جسٹس نظام کے قتل میں آصف زرداری کو ملوث کیا گیا تھااسی طرح رسول بخش پلیجو کے صاحب زادے لطیف پلیجو نے پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنایا ہے ایسی صورت حال میں ہم ان دونوں ناموں پر اعتراض کرتے ہیں ان پر اتفاق نہیں ہو سکتا۔وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دیئے گئے ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا تو نئے نام بھی زیر غور آسکتے ہیں۔
کائرہ