اعجاز چودھری تحریک انصاف پنجاب کے صدر، ڈاکٹر یاسمین راشد جنرل سیکرٹری منتخب
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے انتخابات میں نظریاتی گروپ کے اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد، یونٹی گروپ کے احسان رشید اور احمد فراز کو شکست دے کر بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق نظریاتی گروپ کے اعجاز چودھری نے صدر کے عہدہ کے لئے 165ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل احسن رشید نے 70ووٹ لئے جبکہ نظریاتی گروپ کی یاسمین راشد نے چودھری فراز کو بری طرح شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
منتخب